لاہور، بوہرہ برادری کے غیرملکی افراد وطن واپس روانہ
بوہرہ برادری کے 12 ہزار بھارتی شہریوں سمیت 21 ہزار غیرملکی افراد اپنے اپنے ممالک روانہ ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 سال کے بعد بوہرہ
برادری کی سالانہ تقریبات کا انعقاد 22 سے 30 ستمبر تک کیا گیا جس میں 12
ہزار بھارتی شہریوں سمیت 21 ہزار غیرملکیوں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سالانہ تقریبات میں آئے بوہری کمیونٹی کے ارکان
اپنے اپنے ممالک روانہ ہورہے ہیں اور انہوں نے امن و امان کی بہترین
صورتحال اور مہمان نوازی پر پاکستانی اقدامات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ کے راستے وطن
واپس جاچکی ہے جنہیں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب نے الوداع کیا۔