Oct 06, 2017 08:06 pm
views : 504
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 844 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 844 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 844 پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 41312 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 263 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،81 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔