Oct 07, 2017 02:24 pm
views : 552
Location : PMG.GPO Office
Lahore- Federal Minister Postal Service PMG,GPO Lahore
لاہور،وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان کا پی ایم جی آفس جی پی او لاہور کا دورہ
وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک کی بہتری کئ لئے اقداما ت کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز نے پی ایم جی آفس جی پی او لاہور کا دورہ
کیا اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا امیر زمان نے کہا کہ پوسٹل
سروسز کا محکمہ انتہائی خستہ حال اور مشکلات کا شکار ہے لیکن اب محکمہ کو
بہتر بنایا جائے گا کیونکہ اب اسے محکمہ مواصلات سے علیحدہ کرکے مکمل محکمہ
بنادیا گیا ہے۔
مولانا امیر زمان نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ اسکی بہتری کی بنیاد والی اینٹ
رکھی جائے،محکمہ کے ملازمین اپنےمسائل پی ایم جی کے ذریعے بھجوائیں تاکہ وہ
حل کئے جائیں،مسائل کے حل کے لئے ملازمین کو ہڑتال پر مجبور نہیں ہونے دیں
گے،ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ محکمہ اپنے پائوں پر کھڑا
ہوسکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پوسٹل سروسز روبینہ طیب، پی ایم جی خالد جاوید، چیف پوسٹ ماسٹر زبیدہ خانم بھی موجود تھیں۔