وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے
ملاقات کی،ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں زاہد حامد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر
اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عملی طور پر عوام کی خدمت کر
رہی ہے۔
شہباز شریف نے ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل حالت میں بحال کرنے پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ختم نبوت کے عقیدے پرغیر
متزلزل ایمان رکھتی ہے، وفاقی حکومت نے ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو
اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے فوری ایکشن لیا۔