Oct 07, 2017 03:20 pm
views : 842
Location : Dawood Public School
Karachi- Dawood Public School Science Exhibition
کراچی،داؤد پبلک اسکول میں سہ روزہ سائنسی نمائش کا انعقاد
دی داؤد فاؤنڈیشن کی جانب سےمنعقدہ پاکستان کی سب سے بڑی سائنس کی نمائش
میگنیفی سائنس نمائش دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں سندھ کے مختلف شہروں سے
طلبا، اساتذہ اور دیگر افراد بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔داؤد فاؤنڈیشن
کی دوسری میگنیفی سائنس نمائش پاکستان کی صف اول کی کارپوریشنز، تعلیمی
اداروں، کاروباری افراد اور ماہرین کی مشترکہ کاوش ہے جس کا مقصد ملک میں
سائنس اور ٹیکنالوجی کی نمائش کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
نمائش کو چار مختلف موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں بنیادی سائنس،
سائنس آف ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس اور صحت عامہ کی سائنس شامل ہیں، ہر
موضوع کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جیسے
انٹرایکٹوسیشنز، کھیل، وسیع پیمانے پر دستاویزی فلمیں، ماہرین سے بات چیت
کے ساتھ ساتھ شرکا کی جانب سے مختلف جدید نمونوں کی نمائش بھی شامل ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سائنس کے استاد
فراز احمد نے کہا کہ ہم نے بچوں کو کشش ثقل کے بارے میں سمجھانے کے لئے
ایک کمرہ تیار کیا ہے جہاں بچے آکر کشش ثقل کو سمجھ رہے ہیں۔
ایک رضا کار طالبہ نے کہا کہ ہم یہاں پر بچوں کو مختلف سائنسی پروجیکٹس کے بارے میں سمجھا رہے ہیں۔