Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 08, 2017 03:00 pm views : 678

Lahore- CM Punjab Chairs Meeting about Khidmat Card
  • Urdu

لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خدمت کارڈکے حوالے سے اہم اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں خدمت مراکز کے قیام کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا.
وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر خدمات اور بہتر سہولیات کی فراہمی لئے ہر ممکن وسائل برو ئے کار لا ئے جا رہے ہیں اورخدمت مراکز کا قیام عوام کو بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کی جانب اہم اقدام ہے ، انہوں نے کہا کہ اب تک 11 خدمت مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں اورایسے سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مراکز صوبے کے تمام اضلاع میں قائم کئے جائیں گے، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور ، ساہیوال ، گوجرانوالہ میں خدمت مراکز آپریشنل ہو چکے ہیں اورباقی اضلاع میں خدمت مراکز کے قیام کے لئے جگہ کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
شہبازق شریف نے کہا کہ ان خدمت مراکز پر عوام کو ایک ہی چھت تلے 17 خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ مزید 2 خدمات کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور مفاد عامہ کا یہ بڑا اہم منصوبہ ہے اسے تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے،انہوں نے کہا کہ خدمت مراکز کا قیام پنجاب حکومت کا ایسا شاندار اقدام ہے جس سے عوام کو زبردست ریلیف مل رہا ہے اور عوام کے مسائل ایک ہی چھت تلے حل ہونے سے انہیں دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملی ہے، انہوں نے کہا کہ خدمت مراکز کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے،انہوں نے کہا کہ خدمت مراکز کی افادیت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اوران مراکز کے قیام کے حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پوری ٹیم شاندار کام کر رہی ہے۔
 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو خدمت مراکز کی افادیت اور اہمیت سے آگاہی دینے کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے، مشیر ڈاکٹر عمر سیف نے خدمت مراکز کی کارکردگی اور پروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ خدمت مراکز کی کارکردگی جانچنے کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام بنایا گیا ہے اورجن اضلاع میں خدمت مراکز آپریشنل ہو چکے ہیں وہاں لاکھوں افراد کو خدمات فراہم کی گئی ہیں،چیف سیکرٹری، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved