پشاور،سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،سبزیوں کی قیمتیں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
پشاور کے شہری دیگر خوردنوش اشیاءکی قیمتیں مہنگی ہونے سے پہلے پریشان تھے جبکہ رہی سہی کسر سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں نے پوری کردی،ٹماٹر، مٹر اور دیگر سبزیوں کی نرخوں نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے جبکہانتظامیہ نےبھی سبزیوں کی قمیتوں میں خود ساختہ اضافے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
دکاندار بھی مہنگائی کا ذمہ دارحکومت کوٹھراتے ہیں،کہتے ہیں منڈی میں انہیں سبزی مہنگی ملتی ہیں اسلئے وہ زیادہ دام لینےپر مجبور ہیںَ
سبزی کی قمتیں زیادہ ہونے کے باعث سبزی کی دکانوں پر شہریوں کا رش معمول سے کم دیکھنے کو ملتا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جا نب سے نرخ نامہ تو جاری کیاجاتا ہے لیکن اس پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جاتے جس سے شہریوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اس موقع پر ذرئع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ انتظٓمیہ کو چاہیے ککہ اس صورتحٓل کا نوٹس لے۔
ایک دکاندار نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ منڈی سے ہوا ہے اس میں نہ تو عام دکاندار کا کوئی قصور ہے اور نہ ہی عوام کا۔