Oct 08, 2017 07:02 pm
views : 1104
Location : E Section Police Station
Ghotki- SSP Masood Bangash Press Conference
گھوٹکی،پولیس کی کارروائی،ایک دن میں درجن بھر موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا دھوم گینگ پکڑا گیا
بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی،ایک دن میں درجن موٹر سائیکل چوری کرنے والا دھوم گینگ پڑا گیا۔
گھوٹکی پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 30
مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہیں ،ایس ایس پی نے برآمد کی گئی
موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کردیں۔
اس موقع پر ایس ایس پی مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرنے ہوئے کہا کہ وہ ضلع
کی عوام کے جان و مال کے محافظ ہیں اور جرائم میں ملوث عناصر کو جڑ.سے ختم
کرنے کے لیئے ہر ممکن کوشش کریں گے،انکا کہنا تھا کہ ضلع میں سماجی
برائیوں کو بھی ختم کرنے کے لیئے ایکشن کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں شہری
پولیس کی بھرپور مدد اور رہنمائی کریں۔
مسعود بنگش نے کہا کہ ملزمان نے سوران تفتیش قبول کیا کہ گھوٹکی،ڈہرکی اور
اطراف کے علاقوں کارروائیاں کرےت تھے کشمورمیں 5ہزار روپے میں موٹر سائیکل
فروخت کرتے تھے تاہم ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں
کی جا رہی ہیں
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکوؤں کا کہنا ہے کہ روزانہ وہ درجن موٹر سائیکل چوری کئے بغیر سوتے نہیں تھے۔
بعد ازاں گھوٹکی ای سیکشن تھانے میں منعقد ایک تقریب کے دوران ایس ایس پی
مسعود احمد بنگش نے 30 موٹرسائیکلوں کی چابیاں انکے اصل مالکان کے حوالے
کیں جو مختلف واقعات کے دوران شہریوں سے چھینی گئیں تھی۔