Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 08, 2017 07:26 pm views : 698

Location : Thar

Thar- Women Dumper Drivers
  • Urdu

تھر ،بھاری بھر کم ڈمپر چلانے والی تھر کی ،باہمت،محنت کش خواتین

پاکستان کا پسماندہ ترین علاقہ تھر رنگ بدل رہا ہے چند ہفتے قبل ہونے والی بارش صحرا میں ہریالی کا سبب بنی تو دوسری جانب تھر میں موجود کوئلے کے ذخائر نے مردوں کے ساتھ خواتین کے لئے بھی روزگار کے دروازے کھول دیے ہیں
پاکستانی حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ضلع تھرپارکر میں کوئلے کے ذخائر کو استعمال میں لارہی ہے، یوں اس پسماندہ علاقے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی روزگار کے مواقع ملنے کی امید ہے جبکہ اسلام کوٹ میں تو کچھ خواتین بھی ٹرک ڈرائیور بن چکی ہیں۔
سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں جہاں سستے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ وہاں خواتین کوئلے کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والے بھاری ٹرک چلانے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے،اس سے پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ ایک مشکل کام ہے جسے صرف مرد ہی کر سکتے ہیں۔
بھارتی سرحد کے قریب واقع اس صحرائی علاقے میں ایک اندازے کے مطابق 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں، جن علاقوں میں کوئلہ نکالا جا رہا ہے وہاں بڑی تعداد میں زرد رنگ کے ڈمپر ٹرک دکھائی دیتے ہیں۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان خواتین کو تربیت دینے والی انسٹرکٹر نے کہا کہ جس دن یہ خواتین اچھی ڈمپر ڈرائیور بن جائیں گی ان سے زیادہ خوشی مجھے ہوگی۔
سندھ ایگرو کول مائننگ کمپنی کے میڈیا منیجرمحسن بابر نے کہا کہ تھر کی خواتین پہلے سے سخت کام کرتی آئی ہیں تاہم اس منصوبے میں جو پورے ملک میں توانائی کے حوالے سے بڑی تبدیلی لانے جا رہا ہے اس میں عورت کاحصہ ہونا بہت ضرورہی تھا ۔
کوئلہ نکالنے والی کمپنی نے کوئلہ سے بھرے ٹرک چلانے کے لیے 25 سالہ گلاباں کو ڈمپر ٹرک کی ڈرائیونگ کی ذمہ داری سونپ دی، تین بچوں کی ماں گلاباں کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے، ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرت ہوئے گلاباں نے کہا کہ شروع میں وہ بہت نروس تھی لیکن اب وہ آسانی کے ساتھ ٹنوں کوئلہ سے لدے ڈمپر ٹرک کو چلاتی ہے جبکہ اس قسم کی ملازمت سے خواتین مزید با اختیار ہونگی،تھر کے علاقے میں کام کرنے والی کول مائیننگ کمپنی مزید تیس خواتین کو ڈمپر ڈرائیونگ کی تربیت دی رہی ہے،گولابان کو دوسری تربیت حاصل کرنے والی خواتین سے پہلے اس لیے ڈمپر ٹرک کی ڈرائیونگ مل گئی کیونکہ وہ پہلے سے کار چلانا جانتی تھی۔
گلاباں کے خاوند ہرجیلال کا کہنا ہے اسے وہ وقت یاد ہے جب اس کی اہلیہ کار چلاتی تھی تو اہل علاقہ اسے تذلیل کا نشانہ بناتے تھے،جب اپنی اہلیہ کے ساتھ مسافر سیٹ پر بیٹھتا تھا تو لوگ مجھ پر ہنسا کرتے تھے،گلاباں چاہتی ہے کہ پرانے خیالات کو چھوڑ کر ہمیں اچھے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اس کا کہنا ہے دیگر تربیت حاصل کرنے خواتین کو بھی معاوضہ ادا کیا جاتا ہے جس سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔
ملک بھر میں چین کے تعاون سے سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے جس میں توانائی کے منصوبے بھی شامل ہیں، چین پاکستان میں کوئلہ، پانی اور گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہاہے تاکہ ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔
سندھ ایگرو کول مائننگ کمپنی کے پاس تقریباً 125 ڈمپر ٹرک ہیں، آنے والے دنوں میں کان کنی میں اضافے کے بعد اسے اندازاً 300 سے 400 ڈمپر ٹرکوں کی ضرورت ہو گی،ڈمپر ٹرک کے ڈرائیور کو 40 ہزار روپے ماہانہ کے لگ بھگ تنخواہ ملتی ہے،اس شعبے میں آنے والی خواتین روایتی ثقافتی زنجیریں توڑ رہی ہیں اور مالی خودمختاری حاصل کر رہی ہیں،تھر کی زیادہ تر خواتین گھر داری کرنے کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں اپنے خاندان کا ہاتھ بٹارہی ہیں۔

Recent News

Pakistan Stock Exchange Surges as KSE-100 Index Closes at Record High 1:04
Pakistan Stock Exchange Surges as KSE-100 Index Closes at Record High
Jul 01, 2026 05:08 pm
Farooq Sattar Demands Public Release of Gul Plaza Tragedy Inquiry Report 1:23
Farooq Sattar Demands Public Release of Gul Plaza Tragedy Inquiry Report
Jul 01, 2026 04:38 pm
Balochistan CM Visits Martyred Karachi Trader’s Family, Announces Support for Children 1:15
Balochistan CM Visits Martyred Karachi Trader’s Family, Announces Support for Children
Jul 01, 2026 02:58 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral 1:01
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral
Jul 01, 2026 11:57 am
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR 1:27
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR
Jul 01, 2026 11:39 am
14 Children Killed After Tuition Center Roof Collapses in Lahore’s Kahna Area 1:33
14 Children Killed After Tuition Center Roof Collapses in Lahore’s Kahna Area
Jul 01, 2026 11:12 am
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved