بھکر،قدرتی آفات کے قومی دن کے موقع پر واک کا انعقاد
آج سے ٹھیک 12سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے ہولناک زلزلہ آیا جو اپنے
پیچھے ان مٹ نقوش چھوڑ کر چلا گیا،7.6درجے کے اس زلزلے نے پورے پاکستان کو
ہلاکے رکھ دیا تھا۔8۔ اکتوبر 2005کو صبح آٹھ بج کر 59 منٹ پر آنے والی
قیامت صغری نے انسانیت کو جھٹکا دے کر دکھ اورغم کا ایسا طوفان برپا کیا جس
کی کسک آج بھی محسوس کی جا رہی ہے ۔
ریسکیو1122کے زیراہتمام ہر سال آٹھ اکتوبر کے دن کو حکومتی سطح پر قدرتی
آفات سے آگاہی کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس حوالے سے ریسکیو1122
بھکرمیں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھکر کے تمام محکمہ جات
کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ 8اکتوبر 2005کا تباہ کن زلزلہ
پوری ریاستی قوم کیلئے کڑی آزمائش تھی مگر پاک فوج ، پاکستانی حکومت
اورعوام نے مشکل وقت میں آزاد کشمیر کے عوام کا بھر پور ساتھ دیا ، اتنی
بڑی آزمائش کو کوئی انسان بھلا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ ناقص تعمیرات کے
باعث ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا ،سینکڑوں لوگ بے گھر
اور معذور ہوئے کئی گھرانے آج بھی چھت سے محروم ہیں اس موقع پر نیشنل
ڈیزاسٹرڈے کے دن رسکیو 1122 کے ذیر اہتمام جھنگ موڑ سے چلڈرن پارک تک واک
کا اہتمام کیا گیا جبکہ قدرتی آفات کے دوران نمبٹنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا
گیا جس میں تباہ شدہ عمارت میں ریسکیو کے کام کرنے اورزخمیوں کی ہسپتال
منتقلی کے عمل کے حوالے سے بھی معلوماتفراہم کی گئی۔