لاہور،صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صحت کے حوالے سےاجلاس
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ
وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلتھ روڈ میپ پر عملدرآمد سے صوبے میں صحت کے شعبے میں
نمایاں بہتری آئی ہے اور پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی کایاپلٹ گئی ہے۔
خواجہ عمران نذیر نے مقامی ہوٹل میں تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز
ہیلتھ، ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ (پریونٹو)اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹرز مدراینڈ
چائلڈ ہیلتھ کے مشترکہ ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں ہر
ماہ تقریبا 2 لاکھ 80 ہزار بچے پیدا ہوتے ہیں جن کی ویکسینیشن کو یقینی
بنانے اور روٹین ایمونائزیشن کی شرح کو مزید بہتر بنانے کیلئے ویکسینیٹرز
کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ ضروری ہے۔
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ
حکومت کی پوسٹ گریجوایٹ انڈکشن پالیسی میں بنیادی مراکز صحت پر سروس فراہم
کرنے کے خصوصی نمبر رکھنے سے پوسٹ گریجویٹ شپ کے خواہشمند ڈاکٹر بنیادی
مراکز صحت پر تعیناتی کو ترجیح دے رہے ہیں اس وقت 88 فیصد بی ایچ یوز پر
میڈیکل آفیسر ز پہنچ چکے ہیں ۔
اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان ، ایڈیشنل
سیکرٹری ہیلتھ (ایڈمن) ڈاکٹر فاروق منظور، پراونشل ڈائریکٹر مدر اینڈ چائلڈ
ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر مختارحسین سید ، ایڈیشنل ڈائریکٹر
ڈاکٹر اختر رشید ملک ، پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ، ٹی بی کنٹرول
پروگرام ،ای پی آئی ، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹرز ،پنجاب
ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو محمد علی عامر اور دیگر
اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔