Oct 09, 2017 03:52 pm
views : 634
Location : Edwardes College
Peshawar- Governor KPK Iqbal Zafar Jhagra Addresses
پشاور، فاٹا ریفارمز کی بنیاد ہماری ہی حکومت کا کارنامہ ہے،گورنر کے پی کے
گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا کا کہنا ہے فاٹا ریفارمز کی بنیاد
ہماری ہی حکومت کا کارنامہ ہے اور بہت جلد فاٹا ریفارمز پر عمل درآمد ہوگا۔
پشاور ایڈورڈز کالج میں پروفیسر ضیا القمر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا نے مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کو
سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں اب حا لات نارمل اور قابو میں ہیں ہم
وہاں تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بھی کام کر رہے ہیں اور کوشش میں ہے کہ
قبائل کو ان کے حقوق دے کر ترقی کی دوڑ میں شامل کریں۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر
پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ فاٹا میں اب حالات بہتر ہیں اور وہاں
اب سٹیڈیم ، کیڈٹ کالجز ، اور یونیورسٹیز اس بات کی گواہ ہے کہ وہاں کے
حالات اچھے ہو گئے ہیں، فاٹا ریفارمز کی بنیاد ہماری ہی حکومت کا کارنامہ
ہیں اور بہت جلد فاٹا ریفارمز پر عمل درآمد ہوگا۔
گورنر کے پی کے نے کہاکہ فاٹا یونیورسٹی کی عمارت زیر تعمیر ہے تاہم تعلیمی
سرگرمیں کو جاری رکھنے کے لئے کالج میں ہی یونیورسٹی کی کلاسیں شروع کرادی
ہیں۔