کوئٹہ،کاسی رود پر نامعلوم افراد کی فائرنگ5 افراد ہلاک
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کاسی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیاہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کاسی روڈ پر ایک گاڑی
پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد
جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے
موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا،فائرنگ سے
زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جسے طبی امداد دی جاری ہے۔
جبکہ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک افراد میں سے 4 کی شناخت صالح ، محمد علی اور خادم حسین اور محمد سرور کے نام سے ہوئی ہے۔