Oct 09, 2017 05:21 pm
views : 641
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets New Zealand High Commisioner Eammone O Shaughnessy
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ایمون او شاگنیسی کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ایمون او
شاگنیسی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک نیوزی لینڈ باہمی
تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان
کے کلیدی کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کراچی ملک کا
معاشی و تجارتی حب اور خطہ کا اہم شہر ہے۔امن و امان کے قیام کے بعد یہاں
سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں۔نیوزی لینڈ کے سرمایہ کار بھی
ان مواقعوں سے فائدہ اُٹھائیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا پاک نیوزی لینڈ اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ
وقت کی اہم ضرورت ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی
ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر سراہا جانا چاہیئے۔ امن و امان کی صورتحال
میں بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
بق گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہاموجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر
شعبہ میں ترقی ہوئی ہے۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں نیوزی
لینڈ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ایمون او شاگنیسی نے کہاکوئی بھی بین الاقوامی
کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔نیوزی لینڈ اور
پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں
گے۔