پشاور،فاٹا اصلاحا ت کے نفاذ کے لئے قبائلیوں کی ریلی اسلام آباد کے لئےروانہ
فاٹا اصلاحات نفاذ کے حق میں قبائلیوں کی ریلی پشاور موٹر وے سے اسلام آباد
کیلئے روانہ ہو گئی ہے، شرکاء نے ایف سی آرکے خاتمے،فاٹا کو خیبر پختونخوا
میں ضم کرنےاور برابری حقوق کے لئے جدوجہد کے عزم کا اظہارکیا ہے جبکہ
مظاہرین نیشنل پریس کلب کے سامنے ایک دن کا دھرنا بھی دینگے۔
فاٹا اصلاحات کے نفاذ کے حق میں قبائلی ریلی پشاور موٹروے ٹول پلازہ سے
اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی ہے،ریلی میں اسپیکر صوبائی اسمبلی اسد
قیصر،قبائلی سیاسی اتحاد کے رہنما شاہ جی گل آفریدی،ایم این اے حاجی غلام
بلور سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور قبائلی رہنما شریک ہیں۔
ریلی کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو جلد از جلد خیبر
پختونخوا میں ضم کرکے ایف سی آرکے خاتمے کو یقینی بنایا جائے جبکہ فاٹا کو
اين ايف سی ایوارڈميں 3 فيصد حصہ ديا جائےبصورت دیگر وہ نیشنل پریس کلب کے
سامنے ایک دن کا دھرنا دینگے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے پرڈی چوک پر اپنے
مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں نگے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل
پارٹی کے رہنما نثار مومند نے کہاکہ کہ ہم اسلام آباد جائیں گے اورفاٹا کو
خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا پروانہ لے کر آئیں گے۔