لاہور،وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس کماہاں کا دورہ
وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس کماہاں کا دورہ کیااور
رنگ روڈ سدرن لوپ پراجیکٹ اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ڈی جی ایف ڈبلیو او
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے درمیان ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس کماہاں میں
ملاقات کی،ملاقات میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ پراجیکٹ اور دیگر منصوبوں پر
پیش رفت کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے کی لاگت سے عوام کو آمد و رفت
کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ذرائع آمد و رفت کو بہتر بنانے سے معاشی و سماجی
سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ رنگ روڈ سدرن
لوپ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔