Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 09, 2017 08:11 pm views : 679

Location : NAB Court

Islamabad-Accountability court grants bail to Maryam Nawaz, Capt(r) Safdar
  • Urdu

اسلام آباد ، شریف خاندان کے خلاف ٹرائلز قیامت تک چلتے رہیں گے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ احتساب نما انتقام کے باوجود عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں اور شریف خاندان کے خلاف ٹرائلز قیامت تک چلتے رہیں گے۔
مریم نواز اپنے خلاف دائر نیب ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت میں پیشی کے بعد مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب نما انتقام پر شدید تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوئے، عوام کو جوابدہ وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے آئین اور قانون کا تماشہ بنا رکھ دیا ہے، پوری دنیا جانتی ہے یہ احتساب نہیں انتقام ہے، جنہوں نے 20 کروڑ عوام کے نمائندوں کو چلتا کیا ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ بھگوڑے آزاد اور جلسے کررہے ہیں اور جو لوگ احتساب سے بھاگ رہے ہیں انہیں کوئی گرفتار نہیں کررہا مگر جو خود کو احتساب کیلیے پیش کررہے ہیں انہیں گرفتار کیا جارہا ہے، ہم ہر بار پیش ہوکر انصاف اور عدل کی زنجیر ہلا رہے ہیں، مجھ پر مقدمات نواز شریف کی بیٹی ہونے کی وجہ سے بنائے گئے لیکن ہم گھبرانے والے نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ حسن اور حسین نواز خود اپنے فیصلے کریں گے، میرے بھائی باہر رہتے ہیں ان پر یہاں کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا، وزیراعظم کو نااہل کرنے اور سزا ہونے کے بعد بھی ہمارا ٹرائل کیا جارہا ہے، جب تک ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آجاتی جس پر نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو پکڑا جاسکے تب تک یہ ٹرائلز قیامت تک چلتے رہیں گے، وزیراعظم نواز شریف کو پہلے سے طے شدہ فیصلے پر نااہل کیا گیا۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved