Oct 10, 2017 01:44 pm
views : 635
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 488 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،488 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روزمنگل کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 488 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 40611 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر264کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 43 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،214 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ7 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔