پشاور،خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا انوکھا احتجاج
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں قوائد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی
گئی،پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا،
ایم پی اے گل صیب خان ڈائس پر کھڑے ہو کر پوائنٹ آف آرڈر کے نعرے لگاتے رہے
۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مہرتاج روغانی کی زیر صدارت
شروع ہوا،اجلاس کے دوران کرک سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی
اسمبلی گل صیب خان نے انوکھا احتجاج کیا،نکتہ اعتراض پر بات کا موقع نہ
ملنے پر گل صیب خان ڈائس پر چڑھ گئے اور پوائنٹ آف آرڈر کے نعرے لگاتے رہے۔
ڈپٹی اسپیکرمہرتاج روغانی نے گل صیب خان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ایوان
کو قوائد و ضوابط کے مطابق چلاونگی،گل صیب خان کا کہنا تھا کہ بات کرنے کا
موقع نہیں ملے گا تو وہ یہی کچھ کرنے پر مجبور ہونگے۔
ضلع کرک کو گیس رائلٹی کی مد میں چار ارب روپے دو سال سے ریلیز نہیں
ہوئے،کرک پورے پاکستان کے لئے گیس پیداکر رہا ہے جبکہ عوام رائلٹی کے اپنے
حق سے محروم ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک ہیلتھ آرڈیننس پیش کر دیا گیا۔