Oct 10, 2017 02:47 pm
views : 786
Location : Jhelum, Village Chah Ganja
Rawalpindi- COAS General Qamar Javed Bajwa visited family of Naib Subedar Muhammad Nadeem Shaheed at village Chah Ganja, Jhelum
راولپنڈ ی ، شہید ندیم نے پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےجہلم کے قریب چاہ گنجاہ کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نائب صوبیدارمحمد
ندیم شہید کے گاؤں چاہ گنجا جہلم گئے جہاں انہوں نے شہید ندیم کی قبر پر
پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور نائب صوبیدار محمد ندیم کے اہل خانہ سے
ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ندیم ایل او سی پر معصوم لوگوں کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق نائب صوبیدار محمد ندیم شہید 29 ستمبر کو ایل او
سی پررکھ چکری سیکٹر میں بھارتی شیلنگ کے دوران شہریوں کی محفوظ مقام پر
منتقلی میں مدد کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔