Oct 10, 2017 03:11 pm
views : 647
Location : Different Areas
Peshawar- Foreign Media Delegation visits KPK
پشاور، پاکستان میں امن کی فضاء بحال ہونا شروع،مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافی وفد کا دورہ
پاکستان میں امن کی فضاء بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔مختلف ممالک سے تعلق
رکھنے والے صحافی کے وفد نے پشاور کادورہ کیا ۔دورے کے دوارن مختلف مقامات
کے سیر کرائی گئی اور اپنے وطن کے لوگوں کیلئے امن کا پیغام اپنے ساتھ لے
چلے۔
امن کیلئے حکومت کی کوشش سے پاکستان میں امن کی فضاء بحال ہونا شروع ہوگئی
ہے۔ نیپال، قطر، کویت اور چین کے صحافیوں پر مشتمل وفد نے پشاور کا دورہ
کیا اور وفد کوبنا خوف کے مختلف مقامات کے سیر کرائی گئی۔
اس موقع پر وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں باہر جو تاثردیا جاتا ہے وہ سر اسر غلط ہے۔
وفد کا مزید کہنا تھا کہ انکی خواہش ہے کہ دنیابھرکے دیگر ممالک کے لوگ بھی
پاکستان آئیں کیونکہ پاکستان پرا من اور سیاحوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔
اس موقع پر غیر ملکی صحافی وفد کو ہاتھ سے بنی اشیاء سمیت پشاور ی چپل بطور تحفہ پیش کی گئی۔