Oct 10, 2017 03:40 pm
views : 535
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets FATA Delegation
اسلام آباد ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے فاٹا کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے فاٹا کے وفد نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق فاٹا کے وفد نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں کی ۔
امیر مقام کی قیادت میں وفد ایم این اے محمد نذیر خان، ایم این اے شہاب
الدین خان، شاہ جی گل آفریدی، ساجد طوری اور سینٹر سجاد طوری پر مشتمل تھا ۔
وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا کے حوالے سے
اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائیگا۔ جس میں ایف سی آر
کا خاتمہ،پاکستان کے قوانین کا اطلاق اور پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ
کا اطلاق شامل ہے۔
ملاقات میں وفد نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔