Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 10, 2017 04:52 pm views : 609

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- PTI Babar Awan Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، الیکشن بل میں ترمیم کرکےآئین کےآرٹیکل62،63پرحملہ کیاگیا، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن بل میں ترمیم کرکےآئین کےآرٹیکل62،63پرحملہ کیاگیا، نہایت ہی افسوس کی بات ہے ورلڈ بینک اسحاق ڈارکوروک رہا ہے ، پاکستان میں دوسرا نااہل شخص اسحاق ڈارہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بل2017میں ترمیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، نااہل شخص پارلیمنٹ میں نہیں آسکتا،الیکشن نہیں لڑسکتا، الیکشن بل میں ترمیم کرکےآئین کےآرٹیکل62،63پرحملہ کیاگیا، آئین پرحملےکوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنےجارہے ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت کوئی حکومت ہی نہیں ہے، پاکستان کودھمکیاں دی جارہی ہیں اورحکومت خاموش ہے، حکمران ریاست کےتحفظ سےمتعلق بات کرنےسےانکاری ہیں، بھارتی آرمی چیف دھمکیاں دیتاہےہماراوزیراعظم خاموش ہے، امریکا سی پیک پر تنقید کرتا ہے اور ہماری حکومت جواب نہیں دیتی۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سرکاری خرچوں پرچلنےوالاپنجاب ہاؤس پارٹی کیلئےکام کررہاہے، حکومت نااہل شخص اوران کےبچوں کوپروٹوکول دینےمیں لگی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دوسرانااہل شخص اسحاق ڈارہے، ورلڈبینک نے اسحاق ڈارکو میٹنگ میں آنے سے روک دیا، نہایت ہی افسوس کی بات ہےورلڈ بینک اسحاق ڈارکوروک رہاہے۔
بابراعوان نے کہا کہ فاٹاسے متعلق حکومت جان بوجھ کرتاخیری حربے اپنارہی ہے، فاٹا کے معاملے پر پی ٹی آئی دن رات کام کررہی ہے، فاٹا کےعوام کا جائزمطالبہ ہے ،پی ٹی آئی ان کی حمایت کرتی ہے، فاٹا کیلئے قانونی راستہ اختیارکرنا پڑا تو ہم اس پر بھی چلیں گے، عمران خان پرمقدمات ہیں توحکومت گرفتار کرے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved