اسلام آباد،عمران خان کٹھ پتلی ہیں، جو کہ دوسروں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، دانیال عزیز
وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر گرفتار
ہوسکتا ہے،بلوچستان کاایم پی اے گرفتار ہوسکتا ہے مگر ایک انوکھے لاڈلےکو
گرفتارنہیں کیاجارہا؟
دانیال عزیز نے سپر یم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران
خان کٹھ پتلی ہیں، جو کہ دوسروں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔انہوں نے خیبر
پختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالے لگوا دیئےجبکہ انہیںحکم امتناعی کے
پیچھے چھپنے کے عادت ہے۔
لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ عمران خان اشتہاری ہیں، انہیں جہازوں میں سیر
کرائی جاتی ہے، پاکستان میں سب سیاستدان گرفت میں ہیں لیکن ایک انوکھے
لاڈلے کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ گاڈ فادر کون ہے جو عمران خان کے کام نمٹا رہا
ہے؟اور ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو کوئی کچھ نہیں کہہ
سکتا ان کو سو گناہ معاف ہیں۔