Oct 10, 2017 06:27 pm
views : 659
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 489 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں489پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسر ے روزمنگل کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 489 پوائنٹس کی کمی
کے بعد 40610 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 73 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 273 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔