Oct 10, 2017 07:04 pm
views : 666
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ، پاکستانی جیل حسن اور حسین نواز کی منتظر ہے، فواد چوہدری
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ حسن اور حسین نواز پر
پاکستان کا قانون ضرور لاگو ہوگا اور ملک کی جیل ان کی منتظر ہے،سازش کا سن
سن کر ہمارے کان تھک گئے ہیں لیکن پتا نہیں چل رہا کہ یہ سازش کس نے کی،
یہ کیسی سازش تھی جس میں پہلے بچوں کےاکاؤنٹس بھرے گئے اور پھر اسے عالمی
تنظیم نےآشکار کیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ
وزیراعظم اور ان کی فیملی پاکستان کے پیسے چوری کریں اور مریم نواز کہتی
ہیں کہ ان کے بھائیوں پر پاکستان کا قانون لاگو ہی نہیں ہوتا، یہ لوگ سیاست
میں اپنے آپ کو بچانے کے لیے فضول باتیں کررہے ہیں، فکر نہ کریں آپ پر
پاکستانی قانونی لاگو ہوگا اور پاکستان واپس آنا پڑے گا کیونکہ پاکستان کی
جیل آپ کی منتظر ہے، کوئی آپ کو برٹش جیل میں نہیں بھیجے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں تین وزرائے اعظم نیب کا سامنا کررہے
ہیں، پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کا نام 6 سالوں سے ای سی ایل میں ہے
اور انہیں ضمانتیں کرانی پڑرہی ہیں لیکن شریف خاندان ایسے عدالتوں میں پیش
ہورہا ہے جیسے یہ پکنک منانے آرہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان پر 300 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام
ہے، یہ کہتے ہیں مسئلہ اقامہ کا ہے لیکن یہ نہیں بتاتے یہ اقامہ ان کی
کمپنی کیپٹل ایف زیڈ کا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کا جو سرمایہ چوری ہوا اس کا حساب
پاکستانیوں، پاکستانی عدالتوں اور نظام نے لینا ہے، تحریک انصاف کی کوشش ہے
کہ احتساب کا عمل آگے بڑھے اور جاری رہے۔