Oct 10, 2017 07:46 pm
views : 696
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets President AJK Sardar Masood Khan
کراچی ،گورنر سندھ محمد زبیر سے صدرآ زاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کی قراردادوں کی
مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت کی فراہمی،اس ضمن میں پاکستان کی اخلاقی
حمایت،سندھ میں آباد کشمیریوں کو سہولیات کی فراہمی،اور باہمی دلچسپی کے
دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر سند ھ محمد زبیر نے کہا کشمیریوں کے حقوق کی پامالی بنیادی انسانی کی
خلاف ورزی ہے۔پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔سندھ میں
آباد کشمیری کمیونٹی صوبہ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
گورنر سند ھ محمد زبیر نے مزید کہا وفاقی حکومت ملک کے تمام علاقوں کی
یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کر رہی ہے۔آزاد جموں و کشمیر کی حکومت
کشمیریوں کے کاز کو اجاگر کرنے کے لئے قابل ذکر اقدامات کر رہی ہے۔