Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 10, 2017 08:02 pm views : 655

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh meets FB Area Trade Association Delegation
  • Urdu

کراچی ، معاشی استحکام میں صنعت کاروں اور تاجروں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، گورنر سندھ

کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ وفد کی سربراہی جاوید سلما ن کررہے تھے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ معاشی استحکام میں صنعت کاروں اور تاجروں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے صنعت کاروں اور تاجروں نے ہر مشکل مراحل میں حکومت سے بھرپور تعاون کیا، کامیاب معاشی پالیسی اور صنعت کار وں اور تاجروں کے حکومت سے تعاون سے قومی معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ اور نجی سیکٹر کے فعال کردار سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے، حکومت صنعتی سرگرمیوں کی مزید فعالیت کے لئے صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ کراچی ترقیاتی پیکج میں بھی انفرااسٹرکچر کو فوقیت حاصل ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ صنعت کاروں اور تاجروں کی مشاورت سے حکومت جامع قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبے تشکیل دے رہی ہے جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے وسیع موقع بھی دستیاب ہو نگے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے قبل صنعتی اور بندر گاہوں کے اطراف انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ منصوبہ کی افادیت سے بھرپور فائدہ حاصل کیا جا سکے کیونکہ سی پیک منصوبہ سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسی کے باعث معاشی، تجارتی، کاروباری،نجی سیکٹر اور دیگر صنعتی سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے،نئی صنعتوں کے قیام اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں جی ڈی پی سب سے زیادہ ہے،آج تمام معاشی اشاریئے مثبت ہیں جبکہ میکرو انڈیکٹر بھی مثبت میں ہیں، پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایشیا میں زیادہ کاروبارکرنے میں سرفہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی معاشی بحران کا سامنا تھا لیکن حکومت کی 4 برس کی محنت کے بعد آج صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے، پاکستان کا ایمر جنگ مارکیٹ میں جانا بہت بڑا اعزاز ہے،2013 ئمیں

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved