لاہور ، وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں خادم پنجاب اجالا پروگرام پر عملدرآمد کے امور
پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا خادم پنجاب اجالا پروگرام کے تحت صوبے کے دور دراز علاقوں کے
20ہزار اسکولوں کو سولر پر منتقل کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔پہلے مرحلے
میں پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہاہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاجنوبی پنجاب کے 10ہزار 861سکولوں کو شمسی توانائی سے
روشن کیا جائے گا۔قوم کے نونہالو ں کو بہتر سے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی
ہماری ترجیح ہے۔اسی مقصد کے پیش نظرسکولو ں کو شمسی توانائی سے روشن کرنے
کا فیصلہ کیا گیاہے۔خادم پنجاب اجالا پروگرام طلبا و طالبات کو
بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب نےمزید کہا اس پروگروام کو برق رفتاری سے آگے
بڑھاناہے۔پنجاب حکومت کے دیگر منصوبو ں کی طرح یہ پروگرام بھی معیار اور
شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگا۔منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ
ہوگا۔پروگرام پر عملدرآمد کے لئے بینچ مارک طے ہوگئے ہیں، اب ان پر تیزی سے
عملدرآمد کرنا ہوگا۔
مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز توانائی، صنعت، مواصلات و
تعمیرات، خزانہ، اطلاعات، ماہرین اور کنسلٹنٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر رانا مشہود احمد اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کمشنر آفس بہاولپور سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
گریون ڈریسمین جرمنی سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعلی محمد شہبازشریف نے گریون ڈریس مین سے جرمن زبان میں روانی سے گفتگو بھی کی۔