Oct 11, 2017 01:29 pm
views : 604
Location : Burhani Palace
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed meets Leader of Dawood Bohra Community
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید سے ڈاکٹر سید نا علی قدر مفضل سیف الدین کی ملاقات
کراچی میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے بوہر ی برادری کے
روحانی پیشواہ ڈاکٹر سید نا علی قدر مفضل سیف الدین سے برہانی پیلس میں
ملاقات کی۔
ترجمان پاکستا ن رینجرز (سندھ) کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد
سعید نے ڈاکٹر سید نا علی قدر مفضل سیف الدین کی کراچی آمد کو پاکستان کے
لیے باعث مسرت اور عزت و افتخار قرار دیا اور محرم الحرام کے دوران بوہری
برادری کی جانب سے عمدہ نظم و ضبط برقرار رکھنے اور تعاون پر شکریہ ادا
کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر سیدنا علی قدر مفضل سیف الدین نے محرم الحرام کے دوران
رینجرز کی جانب سے بوہری برادری کے اجتماعات اور بیرون ملک سے آئے ہوئے
مندوبین کی سیکیورٹی کے لیے کیے جانے والے خصوصی اقدامات کو بے حد سراہا۔