Oct 11, 2017 05:26 pm
views : 635
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leader & Federal Minister Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد ، عمران خان کے خلاف کیس میں سنگین مسائل اٹھ رہے ہیں ،دانیال عزیز
وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر
ترین کے خلاف کیس میں سنگین مسائل اٹھ رہے ہیں۔جہانگیر ترین کی بے نامی
جائیداد کا ریکارڈ نہیں منگوایا جارہا۔
اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کا
کہنا تھا کہ ایک اشتہاری کوہوائی جہاز میں سیرکرائی جارہی ہے، جلسہ کرایا
جارہا ہے،نوازشریف کےکیس میں دنیابھرسےدستاویزات منگوائی جارہی تھیں،سڑک کی
دوسری جانب دفتر ہے دستاویزات کیوں نہیں منگوائی جارہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے اعتراف جرم کیا،انویسٹی گیشن رپورٹ غائب
ہو جاتی ہے، انور منصور نے کہا فارن فنڈنگ ہوئی ہے،انور منصور اور نعیم
بخاری نے مانا کہ نیازی سروسز عمران خان کی ہے،سوال پیدا ہوتا ہے نامعلوم
افراد کون ہیں جنہوں نے عمران خان کو پیسا دیا؟
وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیزنےمزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں توہین
عدالت کے کیس کا کیا بنا؟الیکشن کمیشن ہو یا ایس ای سی پی ہرجگہ ہوا کیسے
پھر جاتی ہے۔