Oct 11, 2017 05:44 pm
views : 626
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Dfid Delegation
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں برطانیہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (ڈی ایف آئی ڈی) کی
بنیادی خدمات گروپ کی سربراہ ڈاکٹر رتھ لاسن کی قیادت میں پبلک ہیلتھ کے
وفدنے اجلاس میں شرکت کی۔
پنجاب حکومت اورڈی ایف آئی ڈی و پبلک ہیلتھ برطانیہ کے مابین شعبہ صحت میں
جاری اصلاحاتی پروگرام میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
پنجاب حکومت نے عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مربوط
پروگرام شروع کر رکھا ہے۔ صحت عامہ کے اداروں کی استعدادکار بڑھانے پر
خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ صوبے میں پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کا قیام عمل
میں لایا گیا ،محمد شہبازشریف نے کہا بیماریوں کے پھیلاؤ کے بارے میں پیشگی
معلومات، ان کے تدارک اور علاج معالجے کا مربوط نظام وضع کرنے کے لئے اس
نئے ادارے کا کردار خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ
تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور
تعاون کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہا پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کو
جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ڈی ایف آئی ڈی کی تکنیکی معاونت کا
خیرمقدم کریں گے۔ہمیں وسائل نہیں چاہئیں، صرف تجربہ اور مہارت درکار ہے۔
برطانوی پبلک ہیلتھ ٹیم کی تکنیکی معاونت سے صحت عامہ کے شعبہ میں مزید
بہتری لائیں گے۔
ڈاکٹر رتھ لاسن نے کہا پنجاب حکومت کے ساتھ اس شعبہ میں معاونت کو فروغ دیں گے۔
صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیر
بہبود آبادی مختار احمد بھرت، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری، طبی ماہرین
اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔