Oct 11, 2017 06:25 pm
views : 653
Location : Parliament House
Islamabad- AML Chief Sheikh Rasheed Media Talk
اسلام آباد، ختم نبوت والا معاملہ سوچی سمجھی سازش تھی، سڑکوں پرنکلنے کے سوا اب کوئی چارہ نہیں ،شیخ رشید
رہنما عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا کہ فوج اور عدلیہ کو تنقید کا نشانہ
بنانا ن لیگ کا ایجنڈا بن چکا ہے،ایل این جی منصوبے میں دو سو ارب روپے کی
کرپشن کی گئی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایل این جی معاہدہ سارے چوروں کی
ماں ہے، جس میں 200 ارب روپے کی کرپشن ہے، معاہدے کی کاپی سپیکر کو دوں گا،
انہوں نے کہا آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہہ دیا کہ اسحاق ڈار قبول
نہیں ہے اور ملک اسوقت شدید مالی بحران میں جانے والا ہے۔
شیخ رشید نے کہاکہ شیخ رشید نے کہا الیکشن بل کا قانون صرف ایک شخص کے لیے
بنایا گیا، ختم نبوت والا معاملہ سوچی سمجھی سازش تھی، سڑکوں پرنکلنے کے
سوا اب کوئی چارہ نہیں ، ختم نبوت والا معاملہ سوچی سمجھی سازش تھی۔
عوامی مسلم یگ کے سربراہ نے مزید کہاکہ اب سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ
نہیں ہے، جیسے لیبیا، عراق، شام تباہ ہوا ان کو وہ ہی ایجنڈہ ملا ہے، یہ
چاہتے ہیں ملک کے سارے ادارے تباہ ہو جائیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا
ساری قوم عدلیہ اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔