Oct 11, 2017 06:35 pm
views : 682
Location : SMB Fatima Jinnah Government Girls School
Karachi- Governor Sindh visits SMB Fatima Jinnah Government Girls School
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر کا ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کا دورہ
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کا دورہ کیا ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق دورے کے موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کلاس
رومز،لائبریری،لیبارٹریز،پلے گراؤنڈز کمپیوٹر لیب کا معائنہ کیا۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی،اسکول کے سی ای
او بریگیڈئیر (ر)عبدالحق اور معروف گلوکار شہزاد رائے بھی اس موقع پر موجود
تھے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا این جی اوز صوبہ میں تعلیم کے فروغ کے لئے
نمایاں کام کر رہی ہیں۔تیز رفتار ترقی کے لئے انرولمینٹ بڑھانے کے ساتھ
ساتھ معیار تعلیم میں اضافہ اشد ضروری ہے۔بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر
ہمیں تمام لڑکیوں کو تعلیم دینے کا عہد کرنا ہوگا۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہاہمارے معاشرہ کی نصف آبادی کی صلاحیتوں کا
بھرپور استعمال ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ضروری ہے۔ایس ایم بی فاطمہ
جناح اسکول کی سہولیات،معیار تعلیم،ہم نصابی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں۔زندگی
ٹرسٹ کے گود لینے سے اسکول میں بہت بہتری آئی ہے جس کے لئے شہزاد رائے
مبارکباد کے مستحق ہیں۔