Oct 11, 2017 07:54 pm
views : 637
Location : Baghdadi Police Station
Karachi- PTI Ali Zaidi Meets Hassan Zafar Naqvi in Baghdadi Police Station
کراچی،رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کی علامہ حسن ظفر نقوی سے بغدادی تھانے میں ملاقات
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر
نقوی کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے ٹکراؤ کی پالیسی نہیں ہے،بے قصور لاپتہ
افراد کو رہا کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر علی زیدی نے لاپتہ افراد کی گمشدگی
کے خلاف خود کو احتجاجی طور پر گرفتاری کے لئے پیش کرنے والے ملت جعفریہ
کے علامہ حسن ظفر نقوی سے ملاقات کی ۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر
نقوی نے کہا کہ اگر ملت جعفریہ کے لاپتہ افراد کا کوئی قصو ر ہے تو انہیں
پیش کیا جائے اور بے گناہوں کو رہا کیا جائے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم کسی سے ٹکراؤ کی پالیسی نہیں رکھتے ۔
علی زیدی نے کہا کہ ملک میں حکومت صرف نام کی ہے قانون بنانے والے اپنے
مفاد کے لئے قانون بناتے ہیںکچھ روز قبل رینجرز کے خلاف وزیر داخلہ نے
اظہار برہمی کیا تھا وزیر اعلیٰ لاپتہ افراد کے لئے بھی اپنے اختیارات
استعمال کریں،یہ انکی ذمہ داری بنتی ہے۔