کراچی ، شہر میں شد ید گرمی کی لہر برقرار، چڑیا گھر میں جانوروں کو نہلانے کا اہتمام
کراچی میں جاری حالیہ گرمی میں انسانوں کے ساتھ جانوربھی گرمی سے نڈھال نظر آرہے ہیں۔
گرمی سے بچاؤ کے لئے چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے اہم اقدامات کئے گئے
ہیں،انتظامیہ کے مطابق شیر ،بھالواور ہاتھی کو گرمی زیادہ محسوس ہوتی ہے اس
لئے انکے لئے خصوصی انتظامات کئےگئے ہیں۔
جانوروں کے تالابوں میں پانی بھر دیا گیا ہے جبکہ شیر کے لئے برف کی سلیں
بھی رکھی گئی ہیں،ہاتھی تالاب میں نہا رہے ہیں اور ٹھڈے پانی کے خوب مزے لے
رہے ہیں ۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی
چڑیاگھر کے ڈائریکٹر محمد فہیم نے کہا کہ شہر میں جاری گرمی کی حالیہ لہر
کے پیش نظرجانوروں کو گرمی سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
محمد فہیم نے کہا کہ چونکہ بنگال ٹائیگر ،ہاتھی اوربھالو کو گرمی زیادہ
لگتی ہے اس لئے انکے پنجروں میں موجود تالابوں کو ٹھنڈے پانی سےبھر دیا گیا
ہے اور شیر کے پنجروں میں برف رکھی گئی ہے جبکہ جانوروں کو او، آر ،ایس
اور گلوکوز کا پانی بھی دیا جا رہا ہے جس سے انکےجسم میں ہونے والی وٹامن
کی کمی پوری ہو جائیگی۔