Oct 12, 2017 01:05 pm
views : 645
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 109 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،109 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 109 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 40393 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 254 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 80 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،163 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔