Oct 12, 2017 01:37 pm
views : 684
Location : Governor House
Karachi- International Film Festival Fund Raising Dinner at Governor House
کراچی گورنر سندھ محمد زبیر کا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی تعارفی تقریب سے خطاب
گورنر سندھ محمد زبیر کی میزبانی میں کراچی فلم سوسائٹی کے تحت پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے لئے تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
گورنر ہائو س میں منعقدہ تقریب میں جرمنی ، جاپان ، ایران ،مراکش کے قونصل
جنرلز اور کراچی فلم سوسائٹی کے بانی عہدیداروں نے شرکت کی،تقریب کا مقصد
روشنیوں کے شہر کراچی میں انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے بارے میں آگاہی فراہم
کرنا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد
پاکستان کے حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں ، ثقافتی ، سماجی اور کھیلوں کی
سرگرمیوں کے فروغ سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجا گر کیا جا سکتا ہے
کیونکہ موجودہ صورتحال کے مطابق دنیا میں تاحال پاکستان کا حقیقی مثبت امیج
بحال نہیں ہوا جس طرح کہ ہونا چاہئے تھا۔
محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں ثقافتی سرگرمیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں
اور انٹر نیشنل فلم فیسٹول کا انعقادوقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، مارچ 2018
ء میں پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا انعقاد کراچی میں اہم ثابت ہوگا
اس سے نہ صرف ثقافتی کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ
ملکی اور غیر ملکی افراد بھی ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے ۔