Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 12, 2017 03:58 pm views : 577

Location : Local Place

Karachi- Heat Wave Arrangements
  • Urdu

کراچی،شہر میں جاری گرمی کی حالیہ لہر کے پیش نظر شہری حکومت کی جانب سے لگائی گئی سبیلیں

کراچی میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس کے دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے، شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کر دیا، چلچلاتی دھوپ اور گرم ہوا کے تھپیڑوں نے شہریوں کوبھی نڈھال کر دیاہےجبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے،کئی علاقوں میں 12،12 گھنٹوں سے بجلی بند ہے جس نے گرمی کے ستائے لوگوں کو تڑپاکر رکھ دیا ہے۔
شہری حکومت اور دیگر فلاحی ادارں کی جانب سے ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے چوراہوں، سڑکوں اور بس سٹاپوں پر فرسٹ رسپانس سینٹر اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ 13 اکتوبر سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی جبکہ اس بات کی بھی توقع کی جا رہی ہے کہ ہفتے تک موسم معمول پر آجائیگا، دوسری جانب سبی میں بھی پارہ 41 ڈگری تک پہنچ گیا۔
کراچی میں شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بھرپور اقدامات کیے ہیں، ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلیے پانی کی سبیلیں قائم کردی گئیں جبکہ مارکیٹوں میں ایسو سی ایشنز کے تعاون سے واٹر کولرز بھی رکھوائے گئے ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، محکمہ موسمیات ،شہری اداروں اورمحکمہ صحت کے تعاون سے ہیٹ اسٹروک کے خدشات کے پیش نظر تمام اضلاع میں چوراہوں، شاہراہوں اور بس اسٹاپس پر فرسٹ رسپانس سینٹر زاور پانی پینے کی سبیلیں قائم کی گئی ہیں۔
ایک شہری محمد نسیم نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی پی کر طبیعت میں بہتری آئی ہے،تاہم اس طرح کی سبیلیں صرف اہم مقامات پر ہی نہیں بلکہ گلی محلوں میں بھی لگائی جانی چاہیئں۔
ایک اور شہری محمد فیضان نے کہا کہ انتظامات کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے یہ اقدام اٹھایا۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سےگفتگو کرتے ہوئے یوسی 16سولجر بازار کے جنرل ممبر کامران حبیب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی جانب سے یہ کیمپ لگایا گیا ہے اور 19لیٹر کی 20 بوتلیں روزانہ استعمال ہو رہی ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved