Oct 12, 2017 05:26 pm
views : 759
Location : Preedy Police Station
Karachi- Shopkeeper Protest Against Preedy S.H.O
کراچی،اکبر روڈ کے دکانداروں کا ایس ایچ او تھانہ پریڈی کے خلاف احتجاج
اکبر روڈکے دکانداروں کی جانب سے دکانوں کو مسمار کئے جانے پرپریڈی تھانے کے باہر ایس ایچ او پریڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ایس اچ او پریڈی کے
خلاف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی
،پولیس حکام سے مذکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او پریڈی قبضہ مافیا کی سرپرستی کر رہا ہے
اور اسلحہ بردار افراد کے ہمراہ چوبیس سال سے قائم دکان کو توڑ کر دیوار
تعمیر کردی ہے،جبکہ شکایت درج کرانے کیلئے آنے والے علاقہ مکینوں پر ایس
ایچ او کے حکم پر ڈنڈے برسائے گئے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ
دکاندار محمد عثمان نے کہا کہ ایس ایچ او پریڈی نے سول کپڑوں میں ملبو س
اسلحہ بردار افراد کے ہمراہ میری دکان کو مسمار کیا اور سامان کو دکان سے
باہر پھینک دیا اور جب ہم ایس ایچ او کے خلاف درخواست درج کرانے کے لئے گئے
تو ہم پر ڈنڈے برسائے گئے۔
ڈی ایس پی پریڈی مختار احمد خاصخیلی نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے ایس ایچ
او پر لگائے جانے والے الزامات غلط ہیں،ہمیں عدالت کی جانب سے سیکیورٹی
فراہم کرنے کا کہا گیا تھا تو ہم نے سیکیورٹی فراہم کی تھی،مظاہرین کا
نقصان ہوا ہے اسی لئے احتجاج کر رہے ہیں۔