Oct 12, 2017 06:42 pm
views : 675
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Babar Awan Media Talk
اسلام آباد ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، بابر اعوان
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی
الیکشن کمیشن کے نشانے پر ہیں۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات غیر
قانونی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ
2013 کے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کے الزمات عائد
کئے۔ الیکشن کمیشن نے صرف عمران خان کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ
گرفتاری جاری کرنے کا حکم غیر قانونی ہے۔ہائیکورٹ نے وارنٹ کو معطل کر رکھا
ہے۔ الیکشن کمیشن کا آج کا حکم توہین عدالت ہے۔ عمران خان کے وارنٹ
گرفتاری کا معاملہ عدالت میں اٹھائیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو نئے مینڈیٹ کی فوری ضرورت ہے۔