Oct 12, 2017 06:51 pm
views : 567
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 266 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 266 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 266 پوائنٹس کی کمی
کے ساتھ 40237 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں
ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 373 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 76 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،281 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔