اسلام آباد ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایجنٹوں کی جانب سے کشمیری خواتین
کے سروں کے بال کاٹنے اور تشدد کا نشانہ بنانے جانے کے خلاف کل جماعتی حریت
کانفرنس کے زیراہتمام ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت میں ریلی کے شرکاء نے جموں کشمیر میں
بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔مظاہرے میں مقررین نے
بھارت کے ظلم و جبر کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔شرکاء نے عالمی برادری سے
اپیل کی کہ وہ کشمیری قوم کا انکا تسلیم شدہ حق خود ارادیت دلانے میں اپنا
کردار ادا کرے۔
قائدین نے بھارت کی طرف سے کشمیری خواتین کے سروں کے بال کاٹنے اور مقبوضہ
کشمیر میں معصوم کشمیریوں پہ ظلم و تشدد کرنے کا سلسلہ فی الفور بند کرانے
پر زور دیا۔
حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کل جمارتی
حریت کانفرنس کے قائدین اور نوجوانوں کی مسلسل نظر بندی کی شدید مزمت کی۔
مقررین نے کہا عالمی برادری کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کے
جائز حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے،مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں
دیرپا امن ممکن نہیں،کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد جاری
رکھے گی۔