Oct 12, 2017 07:43 pm
views : 690
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Auditor General of Pakistan
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ڈپٹی آڈیٹر جنرل ڈاکٹر غلام محمد میمن،اکاؤنٹینٹ جنرل سندھ فرخ احمد حمیدی
اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ محمد اسحاق خسرو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر نے گورنر سندھ کو اپنے ادارے کی ذمہ
داریوں،فرائض،کامیابیوں اور اہداف کی بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا سرکاری اکاؤنٹس
اور ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کے ضمن میں آڈیٹر جنرل کا کردار نہایت
اہمیت کا حامل ہے۔ترقیاتی منصوبوں اور ان کے لئے مختص رقوم میں مسلسل اضافہ
سے آڈیٹر جنرل کے دفتر کی ذمہ داری میں بڑھ گئی ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ
ملازمین کی پینشن اور دیگر واجبات کے نظام کی کمپیوٹرائزیشن احسن اقدام
ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی جلد از ادائیگی کے لئے مزید اقدامات کئے
جائیں۔آڈٹ کے مختلف مراحل کے بارے میں سرکاری محکموں کو مسلسل آگاہی دی
جائے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاآڈٹ کے دوران سامنے آنے والی بے قاعدگیوں کا
ازالہ کر کے اداروں کی کارکردگی کو موثر بنایا جاسکتاہے۔مالی سال کے اختتام
کے بعد جلد از جلد آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینا ضروری ہے۔آڈٹ افسران کو آڈٹ
کے شعبہ میں ہونے والی تبدیلیوں اور پیش رفت کے بارے میں مسلسل آگاہ کیا
جائے۔
آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیر نے کہاآڈٹ کے شعبہ میں اصلاحات پر بھرپور
توجہ دے رہے ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گذشتہ مالی سال کی آڈٹ رپورٹس کا
جائزہ لے رہی ہے۔