Oct 13, 2017 12:43 pm
views : 611
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 621 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،621 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 621 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 39615 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 263 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 31 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،229 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 3 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔