Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 13, 2017 01:15 pm views : 664

Location : CM Secritariat

Lahore- Cm Punjab Shahbaz Sharif Chairs Meeting Regard Cancer
  • Urdu

لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت کینسر کے حوالے سے اجلاس

محکمہ صحت پنجاب حکومت اور انٹرنیشنل دوا ساز کمپنی نوارٹس فارما پاکستان کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں، معاہدے سے کینسر کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی۔
معاہدے کی رو سے کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے پر آئندہ پانچ سالوں میں 44 ارب روپے خرچ ہوں گے جس میں سے4 ارب 40 کروڑ روپے پنجاب حکومت جبکہ 39 ارب60 کروڑ روپے انٹرنیشنل ادویہ ساز کمپنی نوارٹس فراہم کرے گی اور اس پروگرام سے 9 ہزار کینسر کے مریض مستفید ہوں گے ۔
ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف تھے ، پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن و سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم شاہ جبکہ نوارٹس فارما پاکستان کی جانب سے کمپنی کے کنٹری ہیڈ شفیق احمد نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور انٹرنیشنل دوا ساز کمپنی کے مابین طے پانے والے معاہدہ خوش آئند ہے اور اس سے کینسر کے مریضوں کو بے پناہ فائدہ ہو گا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور نوارٹس فارما کے اشتراک سے جاری پروگرام کے تحت 3600 مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کیا گیا ہے اور اب ہم اس حوالے سے مزید آگے بڑھ رہے ہیں، یہ پروگرام انتہائی شفاف ہے اور فرگوسن کمپنی سے اس کا آڈٹ کرایا گیا ہے، اس پروگرام کا حجم 44 ارب روپے ہے اور اس کا دورانیہ 5 سال ہے جس سے 9 ہزار کینسر کے مریض فیض یاب ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انقلابی پروگرام ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے اور پنجاب میں کینسر کے علاج کے حوالے سے مختلف ادارے کام کر رہے ہیں ، شہریوں کو بہتر علاج معالجہ اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ، اگر ریاست یہ نہیں کرسکتی تو وہ پھر کس کام کی ہے ، عوام کو اگر آج علاج اور تعلیم کی سہولتیں میسر نہیں ہیں تو اس کی وجہ اربوں ، کھربوں روپے کی کرپشن ہے ، کاش غریب قوم کے وسائل پر ڈاکہ نہ ڈالا جاتا اور قومی وسائل کو بے دردی سے نہ لوٹا جاتا تو آج ملک کے ہر شہری کو بہترین تعلیم اور علاج کی سہولتیں میسر ہو تیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ بنا رہی ہے جہاں گردے اور جگر کے کینسر کا علاج ہو گا ، کہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں تا ہم اگر قوم کے بچے اور بچیوں کو آج بھی معیاری تعلیم اور علاج نہیں مل رہا تو اس کی وجہ اربوں ، کھربوں کی کرپشن ہی ہے ، معیاری تعلیم اور معیاری علاج ہر شہری کا بلا امتیاز حق ہے اور اگر یہ حق اسے نہیں مل رہا تو اس کی وجہ صرف اور صرف کرپشن ہے ،70 برس کے دوران سیاسی و آمرانہ حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی اور اداروں نے بھی اس جانب اپنا کردار ادا نہ کیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وسائل کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا ہے اور شفافیت ہی مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے ۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved