روالپنڈی ، پاک فوج نے 5 غیرملکی مغویوں کو بازیاب کرالیا، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرکے 5 مغربی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے کارروائی
کرکے 5 غیرملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرا لیا ہے،
یرغمالیوں میں ایک کینیڈین اس کی بیوی اور3 بچے شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو 2012 میں دہشت گردوں نے
افغانستان سے اغوا کیا تھا اور انہیں افغانستان میں ہی رکھا گیا تھا،
امریکی خفیہ ادارے یرغمالیوں کوتلاش کررہے تھے گزشتہ روزمغویوں کو
افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جارہا تھا اور امریکی خفیہ اداروں نے ہی 11
اکتوبر 2017 کو ان کی پاکستان منتقلی کی معلومات دیں جس پر پاک فوج نے
انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا اور مغویوں کو بازیاب کرالیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں غیرملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات میں مثبت لمحہ ہے۔