اسلام آباد،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاست دان، ادارے ایسا
کام نہ کریں جس سے ملک کو نقصان ہو جبکہ میڈیا کو اپنی ذمہ داری کا احساس
کرتے ہوئے سچ پر مبنی خبریں چلانی چاہیے،مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کے
گھر کت باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری
نے کہا کہ اندر مریم نوازاراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کر رہی
ہیں جبکہ چند چینلز یہ خبریں چلا رہے ہیں کہ خواتین ایم پی اے اور ایم این
ایز نے یہاں دھرنا دیا ہوا ہے۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرپیش آنے والے واقعے کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا آج کےواقعے میں کوئی
سیاسی کارکن یا رہنما ملوث نہیں تھا،وکیل پر تشدد کا واقعہ عدالت میں نہیں
باہر سڑک پر ہوا ہےتاہم آج جو واقعہ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا،طلال
چوہدری نے کہا کہ وکلا کے ساتھ بھی بیٹھ کرآئندہ کے لیے طریقہ کار طے کیا
جائے گا، ہم سب کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، سب کو یقینی بنانا ہے کہ
عدالتی کارروائی میں خلل نہ آئے۔
وزیرمملکت نے کہا کہ سیکورٹی کی جگہ پررش کے باعث بدنظمی کا واقعہ پیش آیا،
پولیس اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے،سیاسی قائدین کو احساس ہے
اس لیے کارکنوں کےساتھ باہر رکتے ہیں، آج کے واقعے میں بھی کوئی کارکن یا
سیاسی رہنما ملوث نہیں تھا۔
طلال چوہدری نےمزید کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے کوئی رپورٹ نہیں مانگی، انہوں نے واقعے پرافسوس کا اظہار اور واقعے کو دیکھنے کا کہا۔