پی ٹی آئی پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار
پی ٹی آئی پشاور میں آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے جس کے لئےپشاور کے
پشتخرہ چوک میں پنڈال سج گیا ہے،پنڈال میں 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی
گئی ہیں جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
جلسے میں شرکت کے لئےکارکنان کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،جلسہ گاہ میں خواتین کے بیٹھنے کے لئے الگ انتظامات کئے گئے ہیں۔
جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،عمران خان جلسے سے خطاب
کرینگے،اے این پی کے سابق ایم این اے ارباب نجیب اللہ پی ٹی آئی میں شمولیت
کرینگے۔