راولپنڈی،برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی 2روزہ سرکاری دورے پرپاکستان آمد
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے
ملاقات کی ہے،ملاقات میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا
گیا ہے کہ برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ سے ملاقات کی،اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ سیکیورٹی معاملات پر
دونوں ممالک کی افواج میں مزید تعاون بڑھایا جائے گا،ملاقات کے دوران
برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی
قربانیوں اور کامیابیوں کو بھی سراہا ۔